پشاور فاٹا اور بلوچستان سے پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

2 پولیو کیسز کا تعلق پشاور، ایک کا قلعہ سیف اللہ اور ایک کا خیبر ایجنسی سے ہے

ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 295 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان سے 4نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 295 ہوگئی ہے۔


قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو 30 نومبر اور2 دسمبر کو بچوں کے نمونے تشخیص کیلئے بھیجے گئے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، خیبر ایجنسی سے متاثرہ بچے کا نمونہ8 دسمبر اور بلوچستان کے قلعہ عبداﷲ سے30 نومبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو ارسال کیا گیا تھا دونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کے 2 کیسز کا تعلق پشاور سے ہے۔

واضح رہے کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا ہے۔
Load Next Story