نئے سال کاتحفہ پٹرولیم مصنوعات 17 روپے تک سستی کرنیکافیصلہ
سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں17 روپے فی لیٹر جب کہ پٹرول 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے نتیجے میں حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کافیصلہ کیاہے اوریکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں17 روپے تک کمی کاامکان ہے۔
اوگرانے اس حوالے سے سمری تیارکرلی ہے جسے29 دسمبرکووزارت پٹرولیم کوبھیجاجائیگااوروزارت خزانہ کی منظوری کے بعدیکم جنوری سے نئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔ سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں17 روپے فی لیٹر، پٹرول5.90 روپے، ہائی سپیڈڈیزل11 روپے، لائٹ ڈیزل 12 روپے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 13.50 روپے فی لیٹر کمی تجویزکی گئی ہے۔ واضح رہے یکم جولائی2014ء سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں50 فیصدتک کمی ہو چکی ہے اورگزشتہ روزبھی مزیدکمی کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت55 ڈالر 84 سینٹ پر پہنچ گئی۔اس کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاب تک صرف22 فیصد کمی کی گئی ہے۔