فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کامسودہ تیار

مسودے کو تمام جماعتوں کے آئینی ماہرین کے سامنے رکھا جائے گا۔

سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے قائم کی گئی ملک کے ممتاز آئینی اور قانونی ماہرین پرمشتمل لیگل ٹیم نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلیے آئین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا۔


مسودہ پیرکوکمیٹی اراکین کے سامنے رکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفراللہ نے کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام، ان کے طریقہ کار اورمقدمات نمٹانے کی تفصیلات سمیت تمام پہلوئوں سے متعلق حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا جسے تمام جماعتوں کے آئینی ماہرین کے سامنے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 سمتبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر 2 سال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story