وزیراعظم کی زیر صدارت ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرصورت کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعظم نواز شریف

نیکٹا کا پہلا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو :فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلاک کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکشن پلان کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم اعظم کے معاون خصوصی اور بیرسٹر ظفراللہ سمیت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کے لئے نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیکٹا کا پہلا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹرائل کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے قانونی مسودہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کے لئے رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو 3 روز میں پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرصورت کامیابی حاصل کریں گے، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں کو قانونی تحفظ فراہم کریں گے۔
Load Next Story