مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں خورشید شاہ
فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کرکیا گیا ہے، رہنما پیپلز پارٹی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پرپتھررکھ کرکیا گیا ہے،مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگی سب سے اہم ہے کیونکہ اگر ملک ہوگا تو ہی سیاست ہوگی۔ ہماری جنگ دہشت گردوں سے ہے اور جنگ میں ہرچیز جائز ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو پوری دنیا نے پسند کیاہے، دہشت گردوں نے دین اسلام کو نقصان پہنچایا ہے، دہشتگردوں کو سزا نہیں ملے گی تو ہمارےبچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، اسلام کے نام پر دین کو نقصان پہنچانے والوں کو انسانیت کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچے گا تو برداشت نہیں کریں گے، فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ دل پرپتھررکھ کرکیا گیا ہے،مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے کوئی راستہ نہ ملا تو فوجی عدالتیں بنانا پڑیں۔ جو فوجی کی مخالفت کررہے تھے آج وہ بھی خود کو غلط قرار دے رہے ہیں۔