مردان میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے اسلحہ و بارودی مواد برآمد
ملزمان نے بجلی کے کئی ٹاور اور اسکول اڑانے،اے این پی کے رہنما اور صحافی کے قتل کا اعتراف کیا ہے، پولیس
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اہم دہشتگردوں کے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر شبقدر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ 150 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کرلئے ہیں۔
ڈی آئی جی مردان محمد سعید وزیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت امان اللہ عرف خراسانی، وسیع اللہ عرف ابوبکر اور روح اللہ کے نام سے ہوئی ہے تینوں ملزمان نے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بجلی کے کئی ٹاور اور اسکول اڑانے،اے این پی کے رہنما اور صحافی کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔