سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی منائی گئی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالوں نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیرپرسن اور ملک کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی منائی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیرپرسن اور ملک کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور جیالے ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت نے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے آبائی گاؤں گڑھی خدا بخش میں ہوئی جہاں جلسہ عام منعقد کیا گیا، اسٹیج کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا تھا اور جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ جلسے میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کے چیرمین اور بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کی تاہم سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا، جلسے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کے 7 ہزار اور رینجرز 500 اہلکار تعینات تھے جبکہ جلسہ گاہ اور اطراف کے علاقوں میں سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے۔