سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب بھرکےاسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ
صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکول اب 9 جنوری کے بجائے 12 جنوری کو کھلیں گے، محکمہ تعلیم پنجاب
محکمہ تعلیم پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 3 روز کا اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 9 جنوری سے کھلنا تھے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعطیلات میں 3 روز کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب اسکولوں میں تدریسی عمل 12 جنوری سے شروع ہوگا۔ تعطیلات میں اضافہ تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدمات کرنے شروع کردیئے ہیں جس کے تحت تعلیمی اداروں کی دیواریں اونچی کی جارہی ہیں جبکہ وہاں سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات کئے جارہے ہیں۔