دہشت گرد کراچی کے مضافاتی علاقوں میں اکٹھے ہو رہے ہیں پولیس چیف کا انکشاف
کراچی پولیس فنڈز اور نفری کم ہونے کے باوجود ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، غلام قادر تھیبو
ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد شہر کے مضافاتی علاقوں میں جمع ہو رہے ہیں لیکن فنڈز اور نفری کی کمی کے باوجود ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ منگھو پیر، اتحاد ٹاؤن، سہراب گوٹھ اور دیگر مقامات پر دہشت گرد اپنے نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس فنڈز اور نفری کم ہونے کے باوجود ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، ہم ملزمان کو پکڑ رہے ہیں لیکن انھیں سزائیں نہیں مل رہی۔