ماہ رمضان میںپولیس گشت بڑھایاجائےوزیراعلیٰ سندھ

پولیس اوررینجرزجرائم پیشہ افرادکیخلاف بھرپورکارروائی کریں،قائم علی شاہ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے نئے متعین آئی جی سندھ فیاض لغاری ملاقات کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ قیام امن حکومت کی اولین ترجیحات میںشامل ہے اوراس مقصد کیلیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیںگے،

ان خیالات کااظہارانھوںنے نئے آئی جی سندھ فیاض لغاری سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کیا،قائم علی شاہ نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے اداروںبالخصوص پولیس اوررینجرزکی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ مثبت نتائج سامنے لائیں،جرائم پیشہ افراداور سماج دشمن عناصرکیخلاف فوری اورسخت سے سخت کاروائی کریں،ا نھوںنے کہاکہ رمضان المبارک کا مقد س مہینہ آنے والاہے اس لیے پولیس گشت میں مزید اضافہ کرناہوگاجبکہ پولیس چوکیوںکی تعدادبڑھانے،بھتہ خوری اورڈکیتیوںکی وارداتوںکوختم کرنے سمیت تمام ترسیکیورٹی اقدامات کاپیشگی انتظام کیاجائے،


انھوں نے آئی جی پولیس کوتجارتی مراکز،منڈیوں،بازاروںبالخصوص اولڈسٹی کے کمرشل ایریاکی ہول سیل مارکیٹ کیلیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ،آئی جی سندھ نے پولیس کی طرف سے تشکیل دیے گئے حفاظتی اقدامات و انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی،علاوہ ازیںکراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری جانب سے 13 تا15 جولائی نویںبین الاقوامی نمائش بعنوان ''میراکراچی،ہم آہنگی کاگہوارہ''کے انعقادپر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ حکومت شہید بینظیربھٹو اور صدر زرداری کی پالیسیوںکے تحت ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کیلیے زیادہ سے زیادہ سہولتیںفراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے، انھوںنے ملکی ترقی میںکراچی چیمبرکے کردارکی تعریف کی ،

دریں اثناڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا نے قائم علی شاہ سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے اموراور سندھ اسمبلی کے ایشوز سے متعلق بات چیت کی جبکہ خواتین کوتحفظ دینے اوران کوہراساںہونے سے بچانے کیلیے متعین نئے صوبائی محتسب جسٹس(ر)سیدپیرعلی شاہ نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اورانھیںاپنی ذمے داریوںسے متعلق آگاہ کیا،شہید ذوالفقارعلی بھٹوانسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چانسلر اورممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعذراافضل پیچو ہونے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں زیبسٹ کی مجموعی کارکردگی پرغور کیاگیااورملک بھرمیں زیبسٹ کے مختلف کیمپس میں سہولتوں میںاضافے کافیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹرعذرا پیجوہو نے زیبسٹ انسٹیٹیوٹ کے سالانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے سراہا، ملاقات میںزیبسٹ حیدرآباد کیلیے پلاٹ کی فراہمی پربھی بات چیت ہوئی۔

 
Load Next Story