پاکستان میں فلم کے لیے علی ظفر نے بالی ووڈ سے چھٹی لے لی

بالی وڈ کےدوبڑے فلمسازاداروں کی جانب سےمرکزی کرداروں کی پیشکش تھی لیکن اس وقت فوکس پاکستان میں فلم سازی پرہے،علی ظفر

جب تک نوجوان فلمسازی میں نہیں آئیں گے بہتری ممکن نہیں، علی ظفر کیایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

معروف اداکار وگلوکارعلی ظفرنے پاکستان میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالی وڈ سے چھٹی لے لی ہے اور عالمی معیار کی فلم بنانے کے لیے نوجوان اسکرپٹ رائٹرزسے ملاقاتوں کے ساتھ اچھوتی کہانیوں پرکام شروع کردیا۔


علی ظفر نے ملاقات کے دوران ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی سپورٹ اوربین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کے ساتھ نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے بالی ووڈ سے 6 ماہ کے لیے بریک لے لی ہے، مجھے بالی ووڈ کے دوبڑے فلمساز اداروں کی جانب سے مرکزی کرداروں کی پیش کش تھی لیکن اس وقت میرا پورا فوکس پاکستان میں فلم سازی پرہے اوراس کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں اپنی فلم کے ذریعے رائٹنگ اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو متعارف کروانا چاہتا ہوں۔

علی ظفرکا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے باصلاحیت نوجوان اسکرپٹ رائٹرز سے ملاقاتیں کی ہیں جن کے پاس جہاں اچھوتے آئیڈیا ہے۔ ان کا کہنا تھا صرف ایک ہی بات جانتا ہوں کہ جب تک نوجوان فلم سازی اوراس سے وابستہ دیگرشعبوں میں نہیں آئیں گے اس وقت تک بہتری ممکن نہیں ہے۔
Load Next Story