پشتو گلوکارہ کرشمہ شہزادی غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

گلوکارہ کو پیٹ میں درد کے باعث چارسدہ کے نجی کلینک لے جایاگیاجہاں کرشمہ شہزادی کو انجکشن لگایاگیا

پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو : فائل

پشتو کی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی چارسدہ کے نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔


پشتوکی معروف گلوکارہ کرشمہ شہزادی جوبنیادی طور پر پشاور کی رہائشی ہیں ذاتی کام کے سلسلے میں چارسدہ آئی ہوئی تھیں، واپسی پرسردریاب کے قریب انھیں پیٹ میں درد ہوا۔ انھیں قریبی نجی کلینک لے جایاگیاجہاں کرشمہ شہزادی کو انجکشن لگایاگیاتاہم اس دوران درد مزید شدید ہوگیااوراسی دوران وہ جاں بحق ہوگئیں۔ دوسری جانب پولیس اورمحکمہ صحت کے حکام نے واقعے سیے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story