دہشتگردوں کو پاکستان میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی شہباز شریف

شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا اور دہشتگردوں کو پاکستان میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔


لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران عامر خان کا معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئےفاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے ہر پاکستانی کا دل زخمی کیا ہے، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے اب انہیں پاکستان میں کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے، باکسنگ میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے. عامر خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت کام کررہے ہیں، وہ پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔
Load Next Story