فوجی عدالتیں جمہوریت کوبچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جائیں گی پرویزرشید

بعض عناصر کی جانب سے بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط کرنا ناقابلِ قبول ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے قائم کی گئیں، پرویز رشید ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کے لئے قائم کی گئیں لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قائم کی جائیں گی۔


اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن کا قیام خطے کا مشترکہ مفاد ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہم ہے۔افغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کا ہم خیال بنانے میں وزیراعظم نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان اور افغانستان مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

پرویز رشید نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے قائم کی گئیں لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کی جائیں گی۔
Load Next Story