پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی۔۔۔

گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 122 بنانا ضروری تھے جو اس نے 17 ویں اوور میں بنالیے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گوکہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دی اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کرسکا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 150رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بناسکی۔


آسٹریلیا کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے 112 رنزبنانے تھے اور اس طرح پاکستان سے شکست کھانے کے باوجود آسٹریلیا نے گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 122 بنانا ضروری تھے جو اس نے 17 ویں اوور میں بنالیے اور اس طرح پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کی۔
Load Next Story