افغانستان اب بھی خطرناک ملک ہے بارک اوباما
2015 میں امریکی اور اتحادی افواج افغان سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کیخلاف تربیت فراہم کریں گے، امریکی صدر
امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نے افغانستان میں 13 سال سے جاری آپریشن بند کر دیا ہے لیکن افغانستان اب بھی ایک خطرناک ملک ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کا افغانستان میں نیٹو مشن ختم ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 2014 کے بعد جو امریکی اور اتحادی فوجی افغانستان میں رہیں گے وہ افغان فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے کی تربیت دیں گے اور ان کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی نیٹو افواج نے افغانستان میں 13 برس سے جاری جنگ بند کرتے ہوئے ملکی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داریاں افغان فورسز کے سپرد کردیں۔ 2015 میں 10 ہزار 800 امریکی فوجیوں سمیت 13 ہزار کے قریب اتحادی فوجی افغان سیکیورٹی اداروں کی تربیت کے لئے موجود رہیں گے۔ دوسری جانب چند روز قبل امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان سے نیٹو مشن ختم اور دینا اب محفوظ ہو گئی ہے۔