لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں حائل تجاوزات کا خاتمہ

لیاقت آباد ٹائون میں آپریشن کرکے30 غیرقانونی یونٹس کو مسمار کردیا گیا ہے

تین ہٹی: لیاری ایکسپریس وے کی زد میںآ نیوالے مکانات کومسمار کیا جا رہا ہے۔ فوٹو ایکسپریس

کمشنر کراچی روشن شیخ نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے مرحلے کی جلدازجلد تعمیرات کے سلسلے میں سڑک کے راستے میں حائل تجاوزات کے خاتمے کیلیے کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے ۔


جس کے نتیجے میں لیاقت آباد ٹائون میں آپریشن کرکے30 غیرقانونی یونٹس کو مسمار کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن کی زیر نگرانی لیاقت آباد ٹائون میں الیاس گوٹھ میں رینجرز، پولیس ، کے ایم سی کے اینٹی انکروچمنٹ سیل اور دیگر محکموں کے تعاون سے ا نسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا تو انھیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story