تھیٹرکی بہتری کیلیے ہم سب کو کوششیں کرنا ہوں گی شکیل صدیقی

ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں روز آنہ تھیٹر ہو تاکہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیوںمیں اضافہ ہو، شکیل صدیقی

ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں روز آنہ تھیٹر ہو تاکہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیوںمیں اضافہ ہو، شکیل صدیقی فوٹو فائل

کراچی اسٹیج اور ٹیلی ویژن کے معروف مزاحیہ ادکار شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم ایک عرصہ سے کراچی کے تھیٹر کو بہتر بنانے اور اسے فروغ دینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔


یہ درست ہے کہ غیر معیاری ڈراموں نے تھیٹر کو نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے لوگ تھیٹر سے دور ہوگئے ہیں،لیکن فنکاروں کی خواہش ہے کہ کراچی میںاچھا اور معیاری تھیٹر ہو، تاکہ لوگ تھیٹر دیکھنے آئیں لوگوں کو جو شکاتیں ہیں ہم ان کا اثالہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے عید کے موقع پر کراچی میں عوام نے اسٹیج ڈراموں کی حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے ڈرامے کو کامیابی حاصل ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں روز آنہ تھیٹر ہو،تاکہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیوںمیں اضافہ ہو کراچی میں امن امان کی صورت حال بہتر ہوگی تو لوگ اسٹیج ڈرامے ضرور دیکھنے آئیں گے۔
Load Next Story