مہندرسنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
دھونی آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں حصہ نہیں لیں گے اور ان کی جگہ ویرات کوہلی قیادت کریں گے
SUKKUR:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائیٹ کے مطابق آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں وہ حصہ نہیں لیں گے، ان کی جگہ ویرات کوہلی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مانے جاتے ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔