حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا شاہ محمود قریشی
حکومتی رہنماؤں نے مزید وقت مانگنے کی کوشش کی لیکن مزید نشستیں سود مند دکھائی نہیں دیتیں،رہنما تحریک انصاف
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ رہا جب کہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا تاہم حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار نے کوئی نہ کوئی حل نکلنے کی امید ظاہر کی ہے۔
تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا نکتہ نظر حکومت کو پیش کردیا ہے، میری نگاہ میں یہ گفتگو کی آخری نشت تھی اور اب اسحاق ڈار نے اپنی قیادت سے منظوری لینا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومتی رہنماؤں نے مزید وقت مانگنے کی کوشش کی لیکن مزید نشستیں سود مند دکھائی نہیں دیتیں اور ہمیں مذاکرات سے کچھ نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، تحریک انصاف نے قانون اور آئین کےدائرے میں رہتے ہوئے بے پناہ لچک دکھائی اور اپنا موقف جس انداز میں پیش کرنا تھا کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھاندلی کی تعریف پر کوئی اختلاف نہیں ہے، تحریک انصاف نے تینوں نکات پر اپنےموقف سے آگاہ کردیا ہے، ہم لیگی قیادت سے مشورے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے اور امید ہے کہ مذاکرات کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا جب کہ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر متفق ہیں لیکن اس کو آئین اور قانون کےمطابق رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایسا نہ ہو کہ کوئی جوڈیشل کمیشن کو عدالت میں چیلنج کردے جب کہ قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ انہیں آئینی و قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تجاویز دی جائیں۔