ایکسپریس مارننگ شو ’’ست رنگی‘‘ میں دوسرے دن بھی بچوں کامیلہ سجا رہا

میزبان جویریہ سعود نے نظم ’’لکڑی کی کاٹھی اوران کی بیٹی جنت نے ’’Snow Man‘‘پڑھی

میزبان جویریہ سعود نے نظم ’’لکڑی کی کاٹھی اوران کی بیٹی جنت نے ’’Snow Man‘‘پڑھی فوٹو : فائل

KABUL:
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے مار ننگ شو''ست رنگی'' کے ''جاڑا آیا''میں دوسرے دن بھی سجا رہا بچوں کا میلہ، اور بچوں کی تفریح کے لیے ہر لحاظ سے بھرپور اہتمام کیا گیا ۔


جس میں پتلی تماشہ،آرٹ اینڈ کرافٹ،فیس پینٹنگ اور میوزک شامل رہا۔بچوںکے لیے خصوصی طور پر بچوں کے گیت گائیں گئے اور شو کی میزبان جویریہ سعود نے بچوں کے ساتھ مل کر نظم''لکڑی کی کاٹھی،کاٹھی پہ گھوڑا'' پڑھی۔جویریہ سعود کی بیٹی جنت سعود نے بھی ''Snow Man'' نظم پڑھی۔اس موقع پرجویریہ سعود کے ننھے فرشتے ابراہیم نے کیے ڈاکٹر سے مزے مزے کے سوالات۔ڈاکٹر کے سیگمنٹ میں بچوں کوسیکھایا گیا کہ ہاتھ کیسے صحیح سے دھوتے ہیں۔

کوہوسٹ شارق نے بچوں میں مختلف گیمز کروائے جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔شو کے مہمان عدنان شاہ ٹیپو اپنی بیوی اور بچیوں کے ہمراہ شرکت کی اوراس طرح کے بچوں کے شوز کرنے پر مبارکباد دی۔ بچوں کے ڈانس پرفارمنس سے شو اختتام ہوا اور بچوں کو گفٹ بھی دیے گئے۔ ''ست رنگی'' کے ''جاڑے کی یہ ریل گاڑی'' 2جنوری تک اپنا سفر ناظرین کے لیے جاری رکھے گی۔
Load Next Story