تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے دم توڑ گئے رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 646 ہوگئی

مٹھی اور چھاچھرو کے اسپتالوں میں 3 بچے دم توڑ گئے جب کہ رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی۔

مٹھی اور چھاچھرو کے اسپتالوں میں 3 بچے دم توڑ گئے جب کہ رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی۔۔ فوٹو: فائل

غذائی قلت کے باعث تھر میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 646 ہوگئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث نومولود اور کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مٹھی اور چھاچھرو کے اسپتالوں میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 115 ہوگئی جب کہ رواں سال یہ تعداد 646 تک پہنچ گئی ہے۔


واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں ڈیپلو، چھاچھرو، مٹھی اور ننگرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث بچے دم توڑ رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات کے باوجود ہلاکتوں کی روک تھام ممکن نہیں بنائی جاسکی۔

Load Next Story