فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
فوجی عدالتوں کا قیام غیر آئینی اور متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے، درخواست گزار کا موقف
دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیر آئینی اور متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے، اس لئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کے بجائے موجودہ عدلیہ کو تحفظ، استغاثہ اور تفتیش سے متعلق قوانین میں موجود خامیوں کو دورکیا جائے۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین کے اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے فوجی عدلاتوں کے قیام کی تجویز کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کے لئے قانون سازی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔