بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں خصوصی نشستوں پر پولنگ

کسان اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر ایک ہزار 482 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پولنگ کیلئے صوبے بھر میں 388 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے فوٹو: فائل

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کسانوں اور مزدوروں کی خصوصی نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔


بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کسان اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر ایک ہزار 482 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،انتخابات میں الیکٹورل کالج کے منتخب جنرل کونسلرز ہی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، اس سلسلے میں صوبے بھر میں 388 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے ۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کررکھے تھے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں کسان اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں کی ایک ہزار 486 نشستوں میں سے کسان کے 379 اور مزدوروں کی 390 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
Load Next Story