یمن میں خودکش حملے میں 33 افراد ہلاک گورنر سمیت متعدد زخمی
مقامی قبیلےکی جانب سے ربیع الاول کےحوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک تھی،غیرملکی خبرایجنسی
وسطی یمن میں خودکش حملے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور گورنر سمیت درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی قبیلے کی جانب سے ربیع الاول کے حوالے سے ثقافتی سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ اسی دوران حجاب پہنا خودکش حملہ آور اندرداخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور صوبہ اِب کے گورنر سمیت درجنوں زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کو فرقہ وارانہ بنیاد پرنشانہ بنایا گیا۔
خودکش حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔