سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم
صدرالدین سعیداللہ کو ہیروئن کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کے جرم میں سر قلم کئے جانے کی سزا دی گئی، سعودی وزارت داخلہ
ISLAMABAD:
سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزرت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صدرالدین سعید اللہ کو ہیروئن کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کے جرم میں پکڑا گیا تھا اور الزام ثابت ہونے پر صوبہ مکہ میں اس کا سر قلم کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 2014 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر ملکی اور غیر ملکیوں سمیت 87 افراد کے سر قلم کئے گئے۔