شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 23 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، ترجمان پاک فوج
شوال میں جیٹ طیاروں کی کارروائی کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں پر تابڑ توڑ حملے کیے جارہے ہیں جس میں آج شام تازہ فضائی کارروائی میں 23 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں کارروائی کی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ان کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔