پاکستان کا بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج
بھارتی فورسز کی فائرنگ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کا بھارت کی حکومت نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ
بھارتی بارڈر فورسز کی فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی بارڈر فورسز کی فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کا بھارتی حکومت نوٹس لے اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن کا قیام یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ بھارتی بارڈر فورس نے گزشتہ روز فلیگ میٹنگ کے بہانے رینجرز کے مقامی کمانڈرز کو بلا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔