2014ء پاکستان فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سہارے چلتی رہی

عمران عباس’’دی کریئچرتھری ڈی‘‘،عمائمہ ’’راجہ نٹورلال‘‘،فہدخان ’’ خوبصورت‘‘اورعلی ظفر نے کل دل سے بھارت میںشہرت حاصل کی

2014کے آغازسے پاکستانی تھیٹرسے وابستہ فنکاروں نے اپنی کاوشوں اورکوششوں سے کراچی،لاھوراوراسلام آبادمیں تھیٹرکوبحال کرنے میں کسی حدتک کامیابی حاصل کی۔

پاکستان فلم انڈسٹری سال 2014میں بالی ووڈ کے سہارے چلتی رہی ، پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاربھارتی فلم انڈسٹری سے آکسیجن حاصل کرتے رہے ۔

ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک،اداکارعمران عباس،اداکارفہدخان،اداکارعلی ظفر، نے چارمختلف فلموں میں کام کیامگریہ فنکارکامیابی کی نوید نہیں دے سکے۔اداکارعمران عباس کی فلم دی کریئچرتھری ڈی،عمائمہ ملک کی فلم راجہ نٹورلال،اداکارفہدخان کی فلم خوبصورت،اورعلی ظفرکی فلم کل دل پاکستانی سینماشائقین کی توقعات پرپوری نہیں اترسکیں جب کہ دوسری جانب پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں پرسال 2014 گزشتہ کئی برسوں کی طرح خاصامہربان رہامقامی فنکارپاکستانی ٹی وی چینلزپرچلنے والے ڈراموں میں تو چھائے رہے ساتھ ہی بھارتی ٹی وی زی زندگی میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔


پاکستانی ڈراموں کے بھارتی ٹی وی چینلزپرنشرہونے کے بعدپاکستان کے ٹی وی اداکارفہدخان کوسونم کپورکے ساتھ فلم خوبصورت میں کام کرنے کاموقع میسرآیاجب کہ اداکارہ مائرہ خان 2015میں بھارتی سپراسٹاراداکارشاہ رخ خان کی فلم رئیس میں ہیروئن کے طورپرجلوہ گرہونگی،2014کے آغازسے پاکستانی تھیٹرسے وابستہ فنکاروں نے اپنی کاوشوں اورکوششوں سے کراچی،لاھوراوراسلام آبادمیں تھیٹرکوبحال کرنے میں کسی حدتک کامیابی حاصل کی۔

کراچی میں نشینل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ اورانورمقصودکے درمیان تھیٹرڈراموں کامقابلہ رہاناپانے بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ جیسے سپراسٹارکے ساتھ تھیٹرکھیل پیش کیے جب کہ انورمقصودنے مقامی فنکاروں کے ساتھ سواچودہ اگست ،آنگن ٹیڑھاجیسے کھیل پیش کرکے کروڑں روپے کابزنس کیاجب کہ پاکستانی گلوکاروں نے بھی سال 2014میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گلوکارعلی حیدرنے سال کے آغازمیں اپناصوفیانہ کلام پرمبنی ایلبم بھارت سے ریلیزکیاجسے پاکستان اوربھارت میں مقبولیت حاصل ہوئی اوردونوں ممالک کے عوام نے پسندکیاگلوکارراحت فتح علی خان نے اپناایلبم بیک ٹولوکی تقریب کراچی میں ایکسپریس میڈیاگروپ کے تعاون سے کی اوراس ایلبم کودنیابھرمیں مقبولیت حاصل ہوئی اس ایلبم کوایکسپریس میڈیاگروپ نے پرموٹ کیادیگرفنکاروں میں سجادعلی،حسن جہانگیر،فریحہ پرویز،عاطف اسلم،عابدہ پروین،حمیرہ چنہ،رحیم شاہ،ودیگرکوبھی بے حدپذیرائی حاصل ہوئی کوک اسٹوڈیوکے ساتویں سیشن میں پرفارم کرنے والے فنکاربھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
Load Next Story