شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فوج کی وقفے وقفے سے فائرنگ

چناب رینجرز بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے

گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چناب رینجرز بھی بھرپور جواب دے رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے شکرگڑھ سیکٹر پر گزشتہ رات سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے دوسری جانب چناب رینجرز بھی بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم اب تک اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں بھارتی فورسز نے رینجرز کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

Load Next Story