دوسری شادی کے لئے مناسب وقت کا انتظار کررہا ہوں عمران خان

میری دوسری شادی کی خبریں افواہوں کےعلاوہ کچھ نہیں، چیرمین تحریک انصاف

سانحہ پشاور سے بہت دکھ پہنچا ہے، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی دوسری شادی کی بات درست نہیں اس حوالے سے خبریں افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں۔


عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد کے دھرنے میں سب کے سامنے اس خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ سانحہ پشاور سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے ، ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، دوسری شادی کے لئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔ اس حوالے سے شائع اور نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کی میزبان ریہام خان سے لندن میں خفیہ شادی کی ہے۔
Load Next Story