دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا وزیراعظم نواز شریف
دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئےعسکری اورانٹیلی جنس پہلوؤں سے کارروائی کی جائے گی، وزیر اعظم
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے اب اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے شرکا کو کور کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں سےمتعلق آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جنگ، دہشت گردی، نفرت اور خوف کے خلاف ہے، دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی سے خوف زدہ ہونے کے بجائے اسے شکست دے کر عوام کو ہر صورت امن اور تحفظ فراہم کریں گی، دہشت گردی کے خلاف پوری سیاسی قیادت متحد ہے، اس جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا، ہم اس جنگ کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک لے جائیں گے،ہم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا ایکشن پلان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کردے گا، درست وقت پر موثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ذرائع استعمال کئے جائیں گے اور عسکری اورانٹیلی جنس پہلوؤں سے کارروائی کی جائے گی۔