پیپلز لوکل گورنمنٹ بل عوام اور سندھ کے مفادات کے مطابق ہےایاز سومرو
سندھ خالق پاکستان ہے اور اسے ماں کا درجہ حاصل ہے جو سندھ کا دشمن ہوگا وہ پورے ملک کا دشمن ہوگا، ایاز سومرو۔
سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات محمد ایاز سومرو نے کہا ہے کہ پیپلز لوکل گورنمنٹ بل عوام اور سندھ کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
بل میں کسی بھی قسم کا دہرا معیار موجود نہیںجو لوگ کہتے ہیں کہ پی پی نے سندھ کو تقسیم کیا ہے انھیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ جب تک پی پی کا ایک بھی کارکن اور سندھی موجود ہے کسی مائی کے لال کو سندھ تقسیم کرنے کی جرأت نہیں ہوسکتی، جاری کردہ ایک بیان میں ایاز سومرو نے کہا کہ سندھ خالق پاکستان ہے اور اسے ماں کا درجہ حاصل ہے جو سندھ کا دشمن ہوگا وہ پورے ملک کا دشمن ہوگا۔