پاکستان نے کسی بھی سبق سے کچھ نہیں سیکھا بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک
بھارت دو ایسے پڑوسیوں کے درمیان گھرا ہواہے جن سے ہمارے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، وزیر دفاع
ایک جانب لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب نریندرمودی سمیت ان کی کابینہ کا کوئی بھی وزیرپاکستان دشمنی میں اپنے آپ کو ایک سے بڑھ کر ایک ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے اور ایسا ہی ایک بیان سامنے آیا جس میں بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پڑوسی ملک نے اب بھی کوئی سبق نہیں سیکھا اور وہ سرحد پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
بنگلور میں ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پاکستان نے اب بھی کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور پاکستان کی جانب سے نئے سال کے پہلے دن بھی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاکستان اور چین سے ملنے والی سرحدوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت دو ایسے پڑوسیوں کے درمیان گھرا ہواہے جن سے ہمارے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔
پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پڑوسی ملک کی جانب سے سرحد پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی جس پر بھارتی فورسز کو خاموشی کے بجائے دگنی قوت کے ساتھ جواب دینا چاہئے تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روزپاکستانی اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلاکر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 رینجرز کے جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سرحدی کشیدگی کے دوران متعدد پاکستانی عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوچکے ہیں۔