مسجدالحرام کے 77 دروازے کھول دیے گئے توسیعی منصوبے کا تیسرا مرحلہ جاری
46 دروازے 24گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ 31 دروازے جمعے کو نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعدادکے پیش نظر کھولے جائیں گے۔
مسجد حرام کی توسیع کیلئے جاری عظیم الشان منصوبے کے تیسرے مرحلے پرتیزی سے عمل کے باوجود مسجدالحرام کے77دروازے کھول دیے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ان دروازوں میں سے 46 دروازے 24گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ 31 دروازے جمعے کو نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعدادکے پیش نظر کھولے جائیں گے۔ حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی میں شعبہ ابواب حرم کے ڈائریکٹر عبدالل بن مناالطمح نے بتایاکہ یہ دروازے فوری طورپرکھول دیے گئے ہیں تاکہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوںکی سہولت ہو،ان دروازوں کے کھولے جانے سے آب زم زم کی سہولت تک نمازیوں اورعمرہ کیلئے آنے والوں کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔