رینجرز اہلکاروں پرفائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےسرتاج عزیز کا بھارتی وزیر خارجہ کو ?

30 دسمبرکوبھارت نےدرندگی کا مظاہرہ کرتےہوئےفلیگ میٹنگ بلاکررینجرزاہلکاروں پرفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 2 جوان شہیدہوگئے

پاکستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،مشیرخارجہ کا بھارتی وزیرخارجہ کو خط۔ فوٹو: فائل

رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کو خط لکھ کر واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


بھارتی وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے خط میں ظفروال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام واقعے کی تحقیقات کرکے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے جب کہ خط سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھارتی بارڈر فورس نے درندگی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے مقامی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ بلا کر نائیک ریاض اور صفدر علی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
Load Next Story