قوم پرستوں نے بھتہ خوری کے سوا کچھ نہیں دیا شرجیل میمن

لوکل گورنمنٹ بل کی مخالفت کرنیوالے سیاست چمکارہے ہیں مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے

سندھ میں دو نظام نہیں، میئر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کو یکساں اختیارات دیے گئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ بل 2012ء؁ کی مخالفت کرنے والے سیاست چمکا رہے ہیں اور اس بل کی مخالفت کا مقصد صرف پوائنٹ اسکورنگ اور عوام کو بے وقوف بنانا ہے ۔


شرجیل میمن نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں نے آج تک سندھ کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ قوم پرستوں کا مقصد صرف سیاسی دکان چمکانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے 3 برس سے برسات اور سیلاب کے دوران کوئی بھی ایک قوم پرست عوام کی خدمت کرتے نظر نہیں آیا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں کلاشکوف کلچر' بھتہ خوری اور اغواء برائے تاون کے علاوہ قوم پرستوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں جنھیں اسمبلی میں کہا گیا کہ آپ بل کے مخالف ہیں تو تجاویز اور ترامیم پیش کرہیں مگر ان جماعتوں نے کوئی بھی ترمیم پیش نہیں کی بلکہ پرانے اور کھوکھلے نعر ے لگاتے رہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کو جھوٹ کے ذریعے ورغلایا جارہا ہے اور جھوٹا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی گئی ہے اور سندھ میں دو نظام ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2012ء کا بلدیاتی قانون پورے سندھ میں ایک ہی نظام ہے۔ میئر اور ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کو یکساں اختیارات دیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story