سیٹ ایڈجسٹمنٹپیپلز پارٹی ق لیگ میں آج مذاکرات ہونگے
پیپلزپارٹی کی پانچ رکنی کمیٹی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کرے گی
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان ضمنی الیکشن اور عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر (آج) بدھ کو لاہور میں مذاکرات ہوںگے۔
مسلم لیگ (ق) کی طرف سے پنجاب کے بعض حلقوںمیںیکطرفہ طورپرٹکٹوںکااعلان کردیاگیاجس پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شدید تحفظات کا اظہارکیاتھا جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے نذرمحمد گوندل، امتیاز صفدر وڑائچ، راجہ ریاض ،شوکت بسرا اورعامرڈوگر پرمشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جومسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی سے(آج) بدھ کوملاقات کرے گی ۔ یہ کمیٹی پنجاب کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات اورعام انتخابات کے لیے مشترکہ امیدواروں کا جائزہ لے گی اور مشاورت سے فیصلوں کے لیے میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔