لاہور میں 5 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل کا ملزم گرفتار
درندہ صفت ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے خود ہی انصاف کریں گے، مقتول کے ورثا اور اہل محلہ کا مطالبہ
پولیس نے گرین ٹاون میں 5 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاون کا رہائشی 5 سالہ معین عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سجاوٹ کے لئے بچوں کے ساتھ چندہ مانگنے نکلا لیکن گھر واپس نہ آیا۔ والدین اور اہل محلہ نے بچے کی تلاش کی تو قریبی مسجد کے ایک کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش ملی۔ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں مسجد کے ایک خادم طارق کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اپنی درندگی کا اعتراف کرلیا ، اس نے کہا کہ پہلے اس نے بچے کو گلا گھونٹ کر مار دیا اس کے بعد اس کی لاش لٹکا دی۔
دوسری جانب بچے کے ورثا اور اہل محلہ نے بچے کی لاش کے ہمراہ احتجاج شروع کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے وہی اس کے ساتھ انصاف کریں گے تاہم پولیس کی جانب سے ورثا کو مکمل انصاف کی فراہمی اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔