محمد حفیظ پی سی بی کے غیر رسمی بولنگ ٹیسٹ میں ناکام
بائیومکینک ٹیسٹ کے دوران گیند کراتے وقت محمد حفیظ کا بازو 15 ڈگری سے اوپر رہا
ISLAMABAD:
آل راونڈر محمد حفیظ غیر رسمی بو لنگ ٹیسٹ کے دوران ناکام ہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چنئی میں غیر رسمی ٹیسٹ دیا جس میں ان کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی رولز کےمطابق جانچا گیا لیکن محمد حفیظ اس بائیو میکنک ٹیسٹ میں میں اپنے بازو کو 15 ڈگری تک لانے میں ناکام رہے اور ٹیسٹ کے دوران انہوں نے جتنی بار گیند کرائی اس میں زیادہ تر میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حدود سے اوپر رہا۔
محمد حفیظ کے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی میں اپیل کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ محمد حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں بطور بلے باز کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ سعید اجمل کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کی جانب سے مشکوک قرار دیا گیا اور اس کے باعث انہیں عالمی مقابلوں میں بھی بطور بولر معطلی کا سامنا ہے جب کہ پی سی بی سعید اجمل کے بھی اسی مسئلے کی وجہ سے ان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرچکا ہے۔