بلوچستان بچانے پنجاب والوں کے پاس آیا ہوں طلال بگٹی
محب وطن قوتوں کومتحد ہوناہوگا،مشرف واجب القتل ہے،منورحسن، ساجد میر سے ملاقاتیں
جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ طلال بگٹی نے گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت لاہورمیں جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹرساجد میر سے ملاقاتیں کیں۔
منورحسن نے انھیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پرمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلیے نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا، ملکی سلامتی اوراتحادکیلیے نوابزادہ طلال بگٹی کی مخلصانہ کوششوں کوسلام پیش کرتے ہیں، انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کویک نکاتی ایجنڈے پرمتحد ہونا پڑے گا،گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلیے انتخابی سرگرمیاں بھی معطل کرنا پڑیں تو کوئی حرج نہیں، طلال بگٹی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلیے مینار پاکستان پرجلسہ عام کا انتظام کرینگے۔
طلال بگٹی نے کہاکہ غیرجمہوری اور قابض قوتوں سے اقتدار چھیننے کیلیے محب وطن جمہوری قوتوں کو متحد ہونا ہوگا جس کے لیے فوری گرینڈ الائنس بنانا ہوگا۔ علاوہ ازیںنواب زادہ طلال اکبربگٹی کی قیادت میں 15 رکنی وفد نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی اور ملکی حالات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بلوچستان کے حالات کی بہتری کیلیے مشاورت کی۔ طلال بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچستان بچانے کیلیے پنجاب والوں کے پاس آئے ہیں۔دونوں رہنمائوں نے متفقہ طور پر قراردیا کہ محب وطن دینی و سیاسی جماعتوں کو فوری طور پرگرینڈ الائنس تشکیل دینا ہوگا۔ پروفیسر ساجد میر نے بلوچستان میں قیام امن کیلیے تین نکاتی فارمولہ پیش کیا۔ طلال بگٹی نے کہا کہ میرے سیاسی استخارے کے مطابق ایوان صدر اس وقت سازشوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اکبر بگٹی کا قاتل، لال مسجد میں آپریشن کرنیوالا مشرف واجب القتل ہے۔