آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے
اجلاس میں صوبائی وزیراعلیٰ، گورنر سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور کورکمانڈر پشاور بھی شریک ہوں گے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور گورنر مہتاب عباسی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رضوان اختر اور کورکمانڈر پشاور بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اپیکس کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا جبکہ صوبے میں امن وامان سے متعلق بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔