بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون 29 برس کی ہوگئیں
گزشتہ 2 برسوں کے دوران دیپیکا پدوکون نے جس فلم میں بھی کام کیا اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔
بالی ووڈ کی سپراسٹار دیپیکا پدوکون آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
1986 میں آج ہی کے روز کوپن ہیگن میں پیدا ہونے والی دیپیکا پدوکون نے تدریسی مراحل بھارتی شہر بنگلورو میں طے کئے تاہم دوران تعلیم ہی انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا جس پر انہوں نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ 2006 میں انہوں نے جنوبی بھارت کی علاقائی زبان میں بننے والی فلم ''ایشوریا'' کے ذریعے فلم نگری میں قدم رکھا جس کے اگلے ہی برس انہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ''اوم شانتی اوم'' کے ذریعے ہندی فلموں میں انٹری دی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا اس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔
دیپیکا پدوکون کی قابل ذکر فلموں میں بچنا اے حسینوں، لو آج کل، لفنگے پرندے، کاک ٹیل، ریس 2، بمبے ٹاکیز، یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلیٰ ، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر شامل ہیں جبکہ رواں برس پیکو، تماشا اور بیجوراؤمستانی بڑے پردے کی زینت بنے گی۔