خام تیل کی عالمی قیمتیں 5 سال 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
لندن میں دوپہر تک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کے لیے قیمت 54.44 ڈالر فی بیرل پر آگئی
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو کمی دیکھی گئی اور یورپی برانڈ 55 ڈالر کی حد سے نیچے آگیا۔
لندن میں دوپہر تک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کے لیے قیمت 54.44 ڈالر فی بیرل پر آگئی جو مئی 2009 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے جبکہ امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی آئندہ ماہ ترسیل کے لیے قیمت 51.16 ڈالر فی بیرل رہی جو گزشتہ 5 سال 7 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔