انسداد پولیو مہم میں پہلی بار ویکسین کی جگہ انجکشن لگانے کا فیصلہ
شہر کی9حساس یونین کونسلومیں 73 ہزار 718 بچوں کو پولیوویکسین سمیت حفاظتی ٹیکے لگانے کاہدف مقررکیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی کی 9حساس یونین کونسلوں میں انسدادپولیومہم کے دوران پہلی بارپولیوویکسین کی جگہ پولیوسے بچاؤکے لئے انجکشن لگانے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کی9حساس یونین کونسلوں میں 10جنوری سے4روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی جس میں پہلی بار پولیو ویکسین کی جگہ پولیوسے بچاؤکے لئے انجکشن لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے، پولیوانجکشن کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف امراض سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے بھی لگائیں جائیں گے جب کہ بچوں اورماؤں کاچیک اپ بھی کیاجائے گا، حساس یونین کونسلوں میں گڈاپ کی یوسی 4،5،8، بلدیہ کی یوسی2، سائٹ ٹاؤن کی یو سی9، اورنگی کی یوسی 7،13اور لانڈھی کی یوسی 1اور2شامل ہیں جن میں 40میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں گے، انسدادپولیومہم کے دوران 73 ہزار 718 بچوں کو پولیوویکسین سمیت حفاظتی ٹیکے لگانے کاہدف مقررکیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کمشنرہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کمشنرکراچی شعیب صدیقی، ڈائریکٹرصحت ڈاکٹرظفراعجاز،ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر مظہر خمیسانی، عالمی ادارہ صحت اوریونیسف کے نمائندوں کے علاوہ ٹاؤنز ہیلتھ افسران بھی موجودتھے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 10 جنوری سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیوسے بچاؤکے انجکشن اور دیگرامراض سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے،بچوں اوران کے ماؤں کاطبی معائنہ کیاجائے گا اوربیماری کی صورت میں انھیں مفت دوائیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
ڈائریکٹرصحت کراچی ڈاکٹرظفراعجازنے بتایاکہ ہر یوسی میں ایک مرکزی کیمپ قائم کیاجائے گا جس میں،جلد، ناک، کان، گلا، آنکھوں، دانتوں کے علاوہ بچوں کے ماہر ڈاکٹرزموجودہوں گے، کیمپس میں حاملہ خواتین کا بھی معائنہ کیا جائے گااورمفت دوائیں دی جائیں گی۔ رضاکارشہریوں کوگھروں سے لائیں گے، ان یونین کونسلوں میں5 سال سے کم عمرکے 73 ہزار 718 بچوں کوپولیوویکسین سمیت حفاظتی ٹیکے لگانے کاہدف مقررکیا گیا ہے،ان کاکہنا تھاکہ بچوں کاخیال رکھنا اور انھیں حفاظتی ٹیکے لگوانا والدین کی ذمے داری ہے۔