کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک سی آئی ڈی کا دعویٰ
ملزمان کراچی میں اسکولوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ایس ایس پی خرم وارث
سی آئی ڈی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق انچارج سی آئی ڈی ایس ایس پی خرم وارث نے بتایا کہ پولیس نے کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس گلشن معمار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد شدید زخمی ہوگئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
خرم وارث کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور ان کی شناخت گل پیر خان، نور اسلام اور امیر محمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کراچی میں اسکولوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ ان کے قبضے سے 25 کلو بارود، ایک تین کلو وزنی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔