سنگ دل والدین کے ہاتھوں دربدر معصوم بچے اپنا حق لینےعدالت پہنچ گئے

بچوں کا باپ بیوی کوطلاق دینے کے بعد دبئی اورماں ملتان چلی گئی جبکہ دونوں بچے ارشد کے گھرپناہ لئے ہوئے ہیں۔

ہمیں امی کے پاس ملتان جانا ہے، بچوں کی ایکسپریس نیوز سے گفتگو۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

میاں بیوی کی علیحدگی کے بعد والدین نے بچوں کو اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا جس کے بعد بچے اپنا حق لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی عدنان نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد اسے طلاق دے دی جس کے بعد خاتون ملتان چلی گئی جب کہ عدنان بھی اپنے دو بچوں کو قریبی دوست ارشد کے حوالے کر کے دبئی روانہ ہوگیا۔ بچوں کی کفالت کرنے والے ارشد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے دونوں بچوں عمر اور آمنہ کی جانب سے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ بچوں کا مستقبل بچانے کے لئے عدالت والدین میں سے کسی ایک کو ان کی کفالت کا پابند بنائے جب کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 9 جنوری تک والدین کو نوٹسز جاری کردیئے۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کمسن عمر کا کہنا تھا کہ والد عدنان امی سے جھگڑے کے بعد دبئی اور امی ملتان چلی گئیں جب بچوں سے پوچھا گیا کہ انہیں اب کس کے پاس جانا ہے تو عمر کا کہنا تھا کہ انہیں امی کے پاس ملتان جانا ہے۔

Load Next Story