مٹھی میں ایشیا کے سب سے بڑے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
آر او پلانٹ سے تھرپارکر کے 100 سے زائد دیہات میٹھے پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں ایشیا کے سب سے بڑے پانی صاف کرنے کے پلانٹ ریورس آسموسس (آر او) کا افتتاح کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا، آر او فلٹرپلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن نمکین پانی کو میٹھا بنانے کی صلاحیت ہے جس سے مٹھی، اسلام کوٹ، نوکوٹ سمیت تھرپارکر کے 100 سے زائد دیہات کو میٹھے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر صحت جام مہتاب اور بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے، 60 سال میں تھر کے عوام کو صاف پانی دے کر ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، تھر سندھ کا سونا ہے اور ہمیں اس کی خدمت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پورے صوبے کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کردیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ہی پورے تھر میں میٹھے پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ریوورس آسموسس واٹر فلٹر پلانٹ کو 94 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سےتعمیر کیا گیا ہے جو مکمل طور پر سولر سسٹم سے چلے گا۔