راؤنڈ ٹیبل سیشنز پنجاب حکومت کو توانائی بحران کےحل کیلئےتحقیق میں مدد
مختلف شعبوں میں تحقیق کیلئے تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کیےجانے کا امکان ہے۔
برٹش کونسل ہیڈ کوارٹرز میں راؤنڈ ٹیبل سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے پنجاب حکومت کو توانائی بحران کےحل کیلئےتحقیق کے شعبے میں مدد دینے پراتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے لندن میں قائم برٹش کونسل ہیڈ کوارٹرز میں راؤنڈ ٹیبل سیشنز کا انعقاد کیا گیا،جن میں برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، اس موقع پر پنجاب سینٹر فار انرجی ریسرچ اور برطانوی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پرغور کیا گیا، مختلف شعبوں میں تحقیق کیلئے تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کیےجانے کا امکان ہے۔