ڈیوڈ بلین کا نیا اسٹنٹ3 دن3 راتوں تک لگاتار ایک ملین وولٹ بجلی کے جھٹکے

اس اسٹنٹ کے لیے ڈیوڈ نے خصوصی طور پر میٹل کا سوٹ اور جوتے تیار کروائے ہیں تاکہ کرنٹ انکے پورے جسم پر اثر انداز ہو

اس اسٹنٹ کے لیے ڈیوڈ نے خصوصی طور پر میٹل کا سوٹ اور جوتے تیار کروائے ہیں تاکہ کرنٹ انکے پورے جسم پر اثر انداز ہو، فوٹو : ایکسپریس نیوز

نامور امریکی جادوگر ڈیوڈ بلین کا نیا اسٹنٹ، 3 دن اور 3 راتوں تک لگاتار ایک ملین وولٹ بجلی کے جھٹکے کھائیں گے۔


نامور امریکی جادوگر اور الوینسٹ ڈیوڈ بلین اس سے قبل کئی خطرناک کرتب کرچکے ہیں اور اب وہ 3 دن اور 3 راتوں تک لگاتار ایک ملین وولٹ بجلی کے جھٹکےکھائیں گے، اس اسٹنٹ کو انجام دینے کے لیے ڈیوڈ نے خصوصی طور پر میٹل کا سوٹ اور جوتے تیار کروائے ہیں تاکہ کرنٹ انکے پورے جسم پر اثر انداز ہو۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا نیا اسٹنٹ نیو یارک میں پیش کرینگے جبکہ 5 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک مداح ان کے اسٹنٹ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔
Load Next Story